اپنی اوقات سے کچھ بھی نہ زیادہ رکھنا۔۔۔
غرض اور سادگی
خود غرض دور میں رہنا دل سادہ رکھنا
اپنی اوقات سے کچھ بھی نہ زیادہ رکھنا
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ادھار کے پیسے واپس مانگنے پر خاتون قتل
وقت کی اہمیت
وقت ہر چیز میں ترمیم کیے جاتا ہے
خود کو اک حال میں اتنا نہ زیادہ رکھنا
یہ بھی پڑھیں: مالا کنڈ میں بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی
صفائی اور مشکلیں
اپنے دامن سے لپٹتی ہوئی مٹی کی قسم
بڑا مشکل ہے یہاں صاف لبادہ رکھنا
یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا
زمانے کی آنکھیں
انگلیاں لاکھ اٹھائیں گے زمانے والے
تم مگر پیش نظر خیر زیادہ رکھنا
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے اور افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ
سچائی کا عزم
بات کرتے ہوئے ہونٹوں سے لہو ٹپکے گا
پھر بھی سچ کہنے کا اے دوست ارادہ رکھنا
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت منشیات کی سمگلنگ، دہشتگردوں کو پروموٹ کر رہی ہے: عطا تارڑ
نشہ اور حقیقت
میں کسی اور ہی نشے میں رہا کرتا ہوں
میرے آگے نہ کبھی ساغر و بادہ رکھنا
یہ بھی پڑھیں: ایران میں کریک ڈاؤن، ملک دشمن طاقتوں سے تعاون کرنے پر 466 افراد گرفتار
دل کی وسعت
نظر آئے گی یہاں وسعت عالم تم کو
گھر کا آنگن نہ سہی دل تو کشادہ رکھنا
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی امریکی تجویز پر سعودی عرب کا دوٹوک موقف آگیا
اظہار کی مشکل
یہ الگ بات کہ اظہار نہ ہونے پائے
ایسا کرنے کا بہر حال ارادہ رکھنا
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، عمران خان سے رہنمائی لیں گے
عاجزی اور بلندی
عاجزی میں جو بلندی ہے بلندی ہی رہے
میرے مولا ! تو مجھے خاک نہادہ رکھنا
یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ اسحاق ڈار پاک، چین سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے بیجنگ روانہ
خلعت اور رسوائی
ایسا کر سکتی ہے اب خلعت شاہانہ بھی
شرط رسوائی نہیں چاک لبادہ رکھنا
یہ بھی پڑھیں: نالہ ڈیک سیالکوٹ میں پانی کا ریلہ، ہنجلی پل متاثر، ٹریفک کے لیے بند، جلد مرمت مکمل کر لی جائے گی: پی ڈی ایم اے
طوفان اور خجالت
اک طرف دھیان میں رکھنا کوئی طوفان بلا
اک طرف پائے خجالت سر جادہ رکھنا
بلندی کی خواہش
آسمان رشک کرے جس کی بلندی پہ نبیل
قد و قامت کو کچھ اس طور ستادہ رکھنا
کلام: ڈاکٹر نبیل احمد نبیل (لاہور، پاکستان)








