قطر: لائیو نشریات کے دوران ہنگامی میزائل الرٹ جاری، ویڈیو وائرل
دوحہ میں ہنگامی میزائل الرٹ
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد قطر میں ہنگامی میزائل الرٹ کے باعث الجزیرہ انگلش کی لائیو نشریات اچانک معطل ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ربیکا خان کے حق مہر نے بڑا تنازعہ کھڑا کردیا
ایران کے میزائل حملے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد قطر میں ایمرجنسی میزائل الرٹ جاری ہوا، جس کی آواز الجزیرہ انگلش کے براہِ راست پروگرام کے دوران سنی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
لائیو نشریات میں خلل
42 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر ایک مہمان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک خطرے کی گھنٹی بجنے لگی اور پروگرام میں خلل پڑ گیا۔
بعد ازاں اینکر نے ناظرین کو بتایا کہ یہ وہ ہنگامی الرٹ ہے جو دوحہ میں رہائشیوں کو فوری حالات میں موبائل فون پر موصول ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین خاندان کا امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر آخری سفر: “یہاں سب کی آنکھوں میں باہر جانے کے خواب ہیں”
قومی ہنگامی الرٹ سسٹم
انہوں نے کہا کہ قطر میں قومی ہنگامی الرٹ سسٹم فعال ہو گیا ہے، ایک ایرانی میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد سپنر عثمان طارق مشکل میں پڑ گئے
سوشل میڈیا پر ردعمل
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی سوشل میڈیا پر وائرل دلکش ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
اینکر کے رویے پر تبصرے
سوشل میڈیا پر صارفین نے ہنگامی صورتحال میں اینکر کے پُرسکون رویے کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انٹرویو لینے والی خاتون انتہائی پروفیشنل ہیں، بہترین انداز میں صورتحال سنبھالی، جبکہ ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی پُرسکون کیسے رہیں؟ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یقین نہیں آتا یہ سب ہو رہا ہے، یہ خوفناک ہے۔
ایرانی میزائل حملے کا پس منظر
یہ واقعہ ایران کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے میزائل حملوں کے بعد پیش آیا۔ امریکا نے اپنی کارروائی کو آپریشن ایپک فیوری جبکہ اسرائیل نے آپریشن رورنگ لائن کا نام دیا تھا۔
ایران نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔








