وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ایئر چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، دو طرفہ فوجی تعاون پر زور
وزیر خزانہ کا بیان
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر ہم بچت اور کفایت شعاری کر رہے ہیں، مگر آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ وینا ملک کا مفتی قویٰ بارے بڑا انکشاف
وزیر پٹرولیم ڈویژن کا مؤقف
وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانچ ریفائنری پلانٹس ہیں اور وہ پرانے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے کروڈ آئل پاکستان کو دیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کو ریٹس پر رعایت دی گئی۔ ہمارے تیل کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نہتی بہنوں سے خوفزدہ نظام! آج ایک ماہ بعد عظمیٰ آپا کی بھائی سے ملاقات ہوئی، سلمان اکرم راجا۔
قیمتوں میں اضافہ کا پس منظر
وزیر پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ یکم مارچ کو ڈیزل کا ریٹ 88 ڈالر فی بیرل اور 6 مارچ کو 149 ڈالر پر پہنچا۔ جو کارگو 7 لاکھ ڈالر ملتا تھا، وہ اب 70 لاکھ ڈالر کا ملتا ہے۔ ایل پی جی ایران سے آتی ہے اور پہلے سے زیادہ آ رہی ہے۔
سیاسی رہنما کا سوال
فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کس کو فائدہ پہنچایا گیا؟ پاکستان میں غریب طبقہ 55 روپے اضافہ برداشت نہیں کر سکتا۔








