پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
حتمی اعلان کی تیاری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سمری آج وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوائی جائے گی، حتمی اعلان آج رات کو کیا جائے گا۔
عوام کے لئے خوشخبری
حکومتی عہدیدار کی دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا گیا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق آج خوشخبری دیں گے۔








