رمیش سنگھ اروڑہ نے گوردوارہ سری کیارہ صاحب کی بحالی اور تزئینِ نو کے اہم منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
لاہور میں عالمی وساکھی میلہ 2026
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر 327 ویں عالمی وساکھی میلہ 2026 کی 9 روزہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید سے مل کر کیا پلان بنایا گیا، کن شخصیات سے رابطہ کیا گیا۔۔؟ شہلا رضا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
ننکانہ صاحب میں پروقار تقریب
اس سلسلے کے دوسرے روز ننکانہ صاحب میں ایک پروقار تقریب ہوئی، جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے گوردوارہ سری کیارہ صاحب کی بحالی اور تزئینِ نو کے اہم منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے طلباء کو خوشخبری سنا دی
وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت کاروائیاں
اس موقع پر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق پنجاب بھر میں 50 سے زائد گوردواروں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ 9 روزہ تقریبات کے دوران 8 ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی یاتریوں کے لیے قیام و طعام کے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ گوردوارہ سری کیارہ صاحب میں 40 کمروں پر مشتمل جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر سے یاتریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ای ویزا پر پاکستان آیا روسی طالبعلم اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے لاپتا، عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا
سیکیورٹی اور طبی سہولیات
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے آئے 2238 سکھ یاتریوں سمیت تمام مہمانوں کو فول پروف سیکیورٹی اور فری فیلڈ ہسپتال جیسی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یاتریوں نے گوردوارہ جنم استھان، تمبو صاحب اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کی اور پاکستان میں ملنے والی محبت اور بہترین انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
شرکت کنندگان
تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق اور دنیا بھر سے آئے یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔








