پنجاب حکومت کا بائیکرز سبسڈی منصوبہ، فی لیٹر پیٹرول پر کتنے روپے سبسڈی ملے گی۔؟ جانیے۔

پنجاب حکومت کا بائیکرز سبسڈی منصوبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کا بائیکرز سبسڈی منصوبہ، فی لیٹر پیٹرول پر کتنے روپے سبسڈی ملے گی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس آج دوپہر 12:30 بجے طلب، چار نکاتی ایجنڈا جاری

مالیاتی درخواست

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کے لیے محکمۂ خزانہ سے 24 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ پنجاب نے اس رقم کی منظوری کے لیے سمری وزیرِاعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمۂ خزانہ بائیکرز سبسڈی کے لیے 24 ارب روپے جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اخبارات بنیادی ذرائع ابلاغ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا نیشنل نیوز پیپر ریڈرشپ ڈے کے موقع پر پیغام

سبسڈی کی تفصیلات

منصوبے کے تحت صوبے میں 1 کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت بائیکرز کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی فراہم کرے گی۔ اب تک 80 لاکھ سے زائد بائیکرز اس سکیم کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ، پرتپاک استقبال کیا گیا

رجسٹریشن کا عمل

ذرائع کے مطابق 1980ء سے اب تک پنجاب میں تقریباً 5 کروڑ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

سبسڈی کا آغاز

لاہور میں حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...