وزیراعظم شہباز شریف اگلے 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اگلے 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکخانے میں مبینہ زیادتی کی کوشش، ٹک ٹاکر حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ گرفتار
دعوت کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے۔ وزیراعظم کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورہ کی دعوت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت کشیدگی: وزیر خارجہ کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
وفد کی تشکیل
ذرائع کے مطابق، اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائے گا۔ دورہ کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر صلاح و مشورے ہوں گے۔
ترکی کا دورہ
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے بعد ترکی بھی جائیں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔







