امجد ملک پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر، مسلم لیگ ن جرمنی کی مبارکباد

امجد ملک کی تقرری
فرینکفرٹ(ویب ڈیسک) امجد ملک کو پنجاب اوورسیز کمیشن کا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا جس پر مسلم لیگ ن جرمنی کے سیکریٹری اطلاعات حافظ عمران ضیاء نے مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: 8فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سماعت مقرر ہونے سے لاعلم نکلے
حافظ عمران ضیاء کا بیان
اپنے ایک بیان میں حافظ عمران ضیاء نے کہا کہ ‘تقرری پر امجد ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی لگن اور قائدانہ صلاحیت یقینی طور پر اوورسیز کمیونٹی کے لئے مثبت تبدیلی اور مدد لائے گی‘۔
نیک خواہشات کا اظہار
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ اس نئے سفر میں عزم اور بہترین کارکردگی کے ساتھ خدمت انجام دیں‘۔