جنرل ساحر شمشاد کی قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا قطر دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان بالی ووڈ میں کس اداکارہ کے ساتھ کر رہے ہیں نئی فلم؟ مداحوں کے لیے خوشخبری!
ملاقاتیں اور خطے کی صورتحال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی قطر کے وزیر دفاع اور چیف آف سٹاف سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطے کی ابھرتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی کے مجرمان کے اعترافی بیانات سامنے آگئے
دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاع اور سیکیورٹی شعبوں میں قطر سے ملٹری سطح پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قطری قیادت نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیا اور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔
گارڈ آف آنر کی پیش کش
جنرل ساحر شمشاد کو قطری مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔