عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی گفتگو
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سارا معاملہ آپ کے سامنے ہے، ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، آئین، قانون، عدالت سب کچھ ایک طرف ہے، یہ بچگانہ جبر ہے، کیا حاصل کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہونے پر 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا
گور کھپور ناکہ پر میڈیا سے گفتگو
گور کھپور ناکہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 3 ہفتوں سے مجھے اور بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا، تو کیا حاصل ہوگا، کسی دن تو ہم مل ہی لیں گے، یہ تو نہیں ہو سکتا کہ بانی کو قید تنہائی میں ڈال دیں یا ان کے ہاتھ میں دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو بچگانہ روش اور عمل ہے جس پر یہ کار فرما ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس: صدر مملکت کا پارٹی کے بانی رہنماؤں کو خراجِ عقیدت
صحافی کے سوال کا جواب
صحافی کو جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بہنوں سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، یہ آپ کہہ رہے ہیں تو میں مان لیتا ہوں، جب تک بہنیں ملاقات کرکے واپس نہیں آئیں گی تو کیا بات کروں، ہم دیکھتے ہیں۔ جب وہ آئیں گی تو پھر پتہ چلے گا۔
آنے والی معلومات
ان کا کہنا تھا کہ ہماری لسٹ کے مطابق فیصل ملک ایڈوکیٹ کی بانی سے تفصیلی ہدایات دی گئی ہیں، اس کے بارے میں بعد میں آگاہ کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ امریکی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی بات غلط ہے، ہمارا بیک ڈور کسی سے رابطہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ حواس باختہ ہے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے چیف جسٹس کو خط لکھنے کو کہا ہے۔








