پی ٹی آئی سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی، طلال چوہدری

وزیرمملکت داخلہ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی انٹری دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں، نئی ویڈیو سامنے آگئی
مذاکرات کی اہمیت
سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے مذاکرات چھوڑ کر گئے تھے تو کہا تھا انہیں واپس آنا پڑے گا اور اب ان کو پھر مذاکرات پر واپس آنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر مشاورت
مذاکرات کی نوعیت
وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی اور بات چیت میں این آر او نہیں ملے گا بلکہ بات چیت صرف دہشتگردی پر ہوگی، امن وامان اور معیشت پر ہوگی۔
تحریک عدم اعتماد اور پارٹی کی اندرونی صورتحال
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے اپنی پارٹی کے اندر تو بندے پورے کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے اپنی پارٹی میں دھڑے بندیاں تو ختم کرے، پہلے لاہوری گروپ، گنڈا پور گروپ، علیمہ خان اور بشریٰ بی بی گروپ کے ووٹ تو پورے کر لیں۔