اسحاق ڈار اور ترکی کے وزیرِ خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیرِاعظم کا ترکی کے وزیرِ خارجہ سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو آج ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی جانب سے ٹیلیفون موصول ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی قونصل خانہ لاہور نے شہداء کے اعزاز میں ’’ تعزیتی کتاب‘‘ رکھنے کا اعلان کر دیا، عوام، سفارتی شخصیات اور دانشور اپنے تاثرات درج کر سکیں گے۔
خطے کی بگڑتی صورتحال پر تشویش
دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا، جو اسرائیل کے ایران پر بلاجواز حملوں کے باعث پیدا ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت امبانی کی شادی پر گھر کی خواتین نے مہندی لگوانے کے کتنے پیسے دیئے؟ ہوشربا انکشاف
اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ آئندہ ہفتے استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترک صدر کو خراجِ تحسین
اس کے علاوہ وہ اسلامی تعاون یوتھ فورم (ICYF) کی اُس تقریب میں بھی شریک ہوں گے جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔