مون سون نے رنگ جما دیا، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش

مون سون کی شاندار آمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مون سون نے رنگ جما دیا، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے موسم دلفریب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے معروف صحافی ترکی الجاسر کو سزائے موت دے دی
لاہور میں بارش کا سماں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں نے سماں باندھ دیا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹاؤن شپ، کینال روڈ، ہربنس پورہ، کاہنہ، جلو موڑ، تاج باغ اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
بجلی کی بندش کی مشکلات
فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بارش
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل جم کر برسے، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ میں بھی بادلوں کی اننگز، مری اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسے، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی پی آر آفس میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب، سیکرٹری انفارمیشن نے کرسمس کا کیک کاٹا
ایبٹ آباد میں سیلابی صورتحال
ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آگئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26 میں بیکری آئٹمز پر 20 فیصد ہیلتھ ٹیکس عائد کیئے جانے کا امکان
نقصانات سے متعلق الرٹ
این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کیلئے طوفان اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
واسا کی تیاری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا الرٹ ہے، ایم ڈی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے.