ریاست اور سیاست کی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کیا جائے: وزیر اعلیٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست اور سیاست دونوں کی کامیابی صرف اسی وقت ممکن ہے جب سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: نومولود کے انتقال پر خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں بہیمانہ تشدد، گلا دبا کر مارنے کی کوشش
عید میلاد النبی ﷺ کی اہمیت
مریم نواز نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے احترام انسانیت، درگزر اور عدل کا درس دیا۔ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں حزبِ اختلاف کی حلب پر قبضے کے بعد ایک اور بڑے شہر کی طرف پیش قدمی، بہت سے علاقے پر قبضہ
احتیاط و جوش و جذبہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق رحمت للعالمین خاتم النبیین ہادی عالم نبی کریم حضرت محمد ﷺ کا جشن میلاد النبیؐ شایان شان طور پر انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار اور زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
شہروں کی رونق
عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر شہر، گلی گلی چراغاں کیا گیا ہے جبکہ مساجد سمیت بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے۔
محفلیں اور سیکڑوں درود و سلام
ملک بھر میں درود و سلام کی محفلیں آقائے دو جہاں سے محبت کے اظہار کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔








