حزب اختلاف حالات کو اس نہج پر لے گئی جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے ، ایاز صادق
ایاز صادق کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ حزب اختلاف حالات کو اس نہج پر لے گئی جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے، جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کا غزہ، سوڈان اور کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے 3 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان
اپوزیشن کے مذاکرات کی دعوت
میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھاکہ اگر اپوزیشن مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے، وزیراعظم اور میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں جس کے جواب میں کہا گیا کہ ہم آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں شروع کردیں
فوج اور عدلیہ کا تحفظ
انہوں نے کہا کہ جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی، پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف زبان کے لیے استعمال کیا گیا، سرحدوں کے محافظوں کے لیے مخالفین کی زبان استعمال کی گئی، بارہا کہہ چکا ہوں کہ فلور پر فوج اور عدلیہ مخالف بیان کے لیے اجازت نہیں دوں گا۔
مذاکرات کی صورت حال
اسپیکر کا کہنا تھاکہ عدلیہ اور فوج مخالف ٹوئٹ کیے گئے، حزب اختلاف حالات کو اس نہج پر لے گئے جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے، میں نے مذاکرات کے لیے چار قدم بڑھائے مگر اب چالیس قدم پیچھے کر گیا، پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست ہے، سب کچھ ہے۔








