پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے
شعیب اختر کا بی پی ایل میں شمولیت
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نجی اسکول میں پولیو ٹیم سے مبینہ بدسلوکی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
مینٹور کی حیثیت سے کردار
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر بی پی ایل میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے۔
لیگ کی تاریخیں
واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر بروز جمعے سے ہو رہا ہے، جس کے لیے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔








