ہم لمبی جدوجہد کے لیے تیار ہیں، یہ غلط فہمی ہے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی: اسد قیصر
اسد قیصر کی جدوجہد کا عزم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم لمبی جدوجہد کے لیے تیار ہیں، بنیادی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ غلط فہمی ہے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات
بامعنی مذاکرات کی ضرورت
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بامعنی مذاکرات ہوں، ایسا نظام ہو جس میں الیکشن دھاندلی کا تنازع ختم ہو، ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 14، 14 کیس ہیں، ہم پر بہت ظلم کیا جارہا ہے،40 دن کا چلہ کاٹامگرصحت اب تک ٹھیک نہیں ہوئی: شیخ رشید
شفاف انتخابات کے لیے تجاویز
صحیح معنوں میں جب الیکشن کمیشن بن جائے گا تو شفاف انتخابات ہوں گے، منتخب پارلیمنٹ ہوگی تب ہی ملک آگے بڑھ سکے گا۔ یہ غلط فہمی ہے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی، یہ تو ہماری لمبی جدوجہد کا نکتہ آغاز ہے، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
عوام کے حقوق کی حفاظت
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں احتجاج اور جلسہ کرسکتے ہیں، آواز اٹھا سکتے ہیں، عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ووٹ کا حق چھینا گیا، سب کے پاس جائیں گے۔








