لاہور میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل، خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار
پولیس نے قتل کا معمہ حل کر لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے کاہنہ کے علاقہ میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پاس پانی روکنے یا بہاؤ میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں: کمشنر انڈس واٹر
گرفتاری کی کارروائی
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک کی مانچسٹر میں نئے قونصل جنرل سے ملاقات
ملزمان کا تعلق اور سبب
ملزمان اور مقتولین کا آپس میں لین دین کا تنازع تھا۔ مرکزی ملزم محکمہ ہیلتھ میں پولیو بلاک انچارج ہے، جبکہ خاتون ملزمہ بھی پولیو ورکر کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت مشکل اور دکھ کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:عظمیٰ بخاری
قتل کی تفصیلات
مرکزی ملزم نے ساتھی خاتون ملزمہ کے ساتھ مل کر بزرگ شہری نعمان اور اس کے 2 بیٹوں عمران اور کامران کو جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر دیں۔ جوس پینے کے بعد مقتولین بے ہوش ہوگئے۔ بیہوش کرنے کے بعد ملزمان نے گلا دبا کر باپ اور اس کے 2 بیٹوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔
مالی فوائد
ملزمان نے قتل کرنے کے بعد مقتولین کی موبائل ایپ سے 30 لاکھ اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر بھی کر لیے تھے۔








