لاہور بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا مقدمہ، عدالت نے گرفتار 5 ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا
مقدمے کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں گرفتار 5 ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا جمع کرنے اور بچوں کی آمد پر جاری کرنے کا اعلان
عدالت کی سماعت
دنیا ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی۔ کمرہ عدالت میں مدعی نے پیش ہوکر بیان دیا کہ ہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔ ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
ملزمان کی رہائی
عدالت نے صلح کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں اور ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان میں سلمان یاسین، عثمان یاسین، احمد نواز، اصغر علی سمیت دیگر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔








