راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے اپنے سسر اور دیور پر ہراسانی کے سنگین الزامات، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

خواتین کے خلاف الزامات

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ گوجر خان کی حدود میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے سسر اور دیور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار

واقعات کی تفصیلات

ایکسپریس نیوز کے مطابق مدعیہ کا کہنا ہے اس کا شوہر مزدوری کے سلسلے میں باہر رہتا ہے جبکہ وہ اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ گھر میں اکیلی ہوتی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا دیور نیئر تعظیم، جو برطانیہ سے ایک ریپ کیس میں ڈی پورٹ ہو کر آیا ہے، آئے دن اسے ہراساں کرتا رہتا ہے۔ 2 روز قبل نیئر تعظیم نے اپنے دوستوں کو گھر کی بیٹھک میں بٹھا کر چرس اور شراب نوشی کی، جس پر اس نے اپنی پھوپی کو بلایا جنہوں نے دوستوں کو وہاں سے جانے کا کہا۔ اس پر ملزم طیش میں آ گیا اور گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج خطباتِ جمعہ ’’یوم عزم استحکام پاکستان‘‘ کے عنوان پر ہوں گے،علامہ طاہر محمود اشرفی

مبینہ حملہ

خاتون کے مطابق اگلی صبح جب وہ واش روم گئی تو نیئر تعظیم باہر کھڑا ہو گیا۔ جیسے ہی اس نے دروازہ کھولا، ملزم نے دھکا دیا، کپڑے پھاڑ دیے اور مبینہ طور پر زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ مدعیہ نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور سسر و دیور کی ویڈیو بنا لی جو اس کے بقول اس کے پاس بطور ثبوت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

پچھلے واقعات

مدعیہ نے مزید الزام لگایا کہ اس سے قبل بھی سسر کی جانب سے ایسی حرکت کی جا چکی ہے جبکہ نیئر تعظیم نے اس کے بیٹے کے ساتھ بھی مبینہ زبردستی کی تھی، تاہم چند بااثر افراد کی مداخلت سے اس وقت راضی نامہ ہو گیا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم دوبارہ جنسی درندہ بن چکا ہے اور آئے دن ایسی حرکات کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شکاگو کی معروف شاعرہ طاہرہ ردا کے پہلے شعری مجموعے “تیرے نام کے سارے شعر” کی تقریب رونمائی

پولیس کی کارروائی

واقعے کے بعد مدعیہ نے ون فائیو پر کال کی، پولیس موقع پر پہنچی اور درخواست دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں تھانہ گوجر خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تحقیقات کا آغاز

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق فریقین کے درمیان جائیداد کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں، اصل صورتِ حال تفتیش کے بعد واضح ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...