گرلز سکولوں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "بیداری" کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب کی سربراہی میں 36 طالبات پر مشتمل وفد سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات
طالبات کی خواہشات اور خدمات
وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے دوران سپیشل طالبہ کو اپنے قریب بٹھایا اور اظہار شفقت کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب نے "بیداری" کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور طالبات نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے طالبات کے ساتھ شفقت کا اظہار کرتے ہوئے بچیوں سے سکولوں کے بارے میں دریافت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ مکمل، اہم مقامات پر نئے آلات نصب
نئے اقدامات کا اعلان
ملاقات میں گرلز سکولوں میں ہراسانی کے سدباب کے لئے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب کے سکولوں میں گرلز کا عالمی دن منانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے طالبات کی خواہش پر ٹیب اور ای بائیکس دینے کا اعلان کیا اور وویمن ورچوئل سٹیشن، پینک بٹن اور سیفٹی ایپ کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
سکالرشپس اور دوسرے پراجیکٹس
وزیر اعلیٰ نے شرکاء کو سی ایم سکول میل پروگرام کی تفصیلات بتائیں، جس میں پنجاب کے طلباء کے لیے سکالر شپ، لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت دیگر پراجیکٹس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حملے کے تین گھنٹے بعد بھی دھماکے: روس کا پراسرار ‘اوریشنِک’ میزائل جو معما بن گیا ہے
تصاویر اور مثبت تاثرات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں، اللّہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔" وزیر اعلیٰ نے بیداری وفد کے ہمراہ طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
حاضرین کی فہرست
ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔