کوشش ہو رہی ہے کہ ایران کے بہانے ہمارے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا جائے: محمود خان اچکزئی
اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوشش ہو رہی ہے کہ ایران کے بہانے ہمارے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا جائے۔ دہشت گردی اور خودکش حملوں سے متعلق صرف خطے کے ممالک سے بھی بات چیت کی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم چودھری انوارالحق نے مستعفی ہونے کے لیے شرط عائد کردی: ذرائع
دہشت گردی کے مسائل پر گفتگو
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دریائے سندھ کے دوسری جانب پشتون اور بلوچ علاقوں میں اس وقت کشیدگی ہے۔ پارلیمنٹ میں اس دہشت گردی سے متعلق مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ سنا تھا اسلام آباد حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، دہشت گردی تب شروع ہوئی جب روس کے خلاف افغانستان میں بین الاقوامی گروہوں کا ساتھ دیا۔
افغانستان کی جنگ اور عالمی ذمہ داریاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان کی واحد جنگ ہے جس میں پوری دنیا شامل ہوئی، اس وقت کوشش ہو رہی ہے کہ ایران کے بہانے ہمارے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا جائے۔ اقوام متحدہ پاکستان، افغانستان اور دیگر پڑوسی ممالک کی ایک مشترکہ کانفرنس بلائے، دنیا کے ممالک کے سامنے افغانستان کو بٹھا کر اس سے سوال پوچھیں تاکہ وہ جواب دے۔ سلامتی کونسل کے ممالک تگڑے ہیں، خطے کے امن کیلئے اجلاس بلا کر بات چیت کریں۔








