حلیم عادل شیخ اور انکے بھائی جعل سازی کے مقدمے میں بری

ملیر کورٹ کا فیصلہ
ملیر،کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملیر کورٹ نے تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور ان کے تین بھائیوں کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
مقدمے کی تفصیلات
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے حلیم عادل شیخ کے خلاف جعل سازی اور دھمکانے کے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس بل کا معاملہ: وفاق المدارس کا ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
بریت کی درخواست کا فیصلہ
ملزمان کے وکیل خالد محمود ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب: ووٹنگ کا عمل جاری، بعض مقامات پر قطاریں اور کچھ جگہوں پر انتظار
بری ہونے والوں کی تفصیلات
بری ہونے والوں میں حلیم عادل شیخ، علیم عادل شیخ، مقیم عادل شیخ اور عظیم عادل شیخ شامل ہیں۔
اختلافی کی وجوہات
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف جعلی سوسائٹی کی مد میں 6 کروڑ روپے وصولی اور دھمکیاں دینے کا الزام تھا، پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمہ کراچی کے ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج تھا۔