وزیراعظم سے سری لنکن صدر کا رابطہ، بھارت سے میچ کے حوالے سے اہم درخواست کر دی
صدر سری لنکا کی شمولیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کو ختم کرنے اور قومی ٹیم کو میچ کی اجازت دینے کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی
ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ سری لنکن صدر نے بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے وزیراعظم سے درخواست کردی اور کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک، بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز کراچی سے حیدر آباد موٹروے کے راستے پر
وزیراعظم کا خیرمقدم
’’جنگ‘‘ کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔ حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے ناقابل فراموش اقدام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی کی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا
تاریخی تعلقات
سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی دہشت گردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کےلیے دورے جاری رکھے۔
حتمی فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو پاک، بھارت میچ پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔








