آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم پر توہین عدالت کا الزام، وضاحت طلب

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب پر عدالتی حکم عدولی کا الزام سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے راؤ عبد الکریم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: دریا میں ڈوبنے والا نوجوان ۱۸ گھنٹے بعد زندہ نکل آیا، کیسے جان بچائی۔۔؟ جانیے

توہینِ عدالت کی درخواست

نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف پہلی توہینِ عدالت کی درخواست ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سابق کانسٹبلان محمد عاطف اور جمشید اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بدستور سموگ ، فضائی آلودگی کا گزشتہ برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، حد نگاہ صفر

درخواست گزاروں کا مؤقف

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 اگست 2024 کو پولیس کانسٹبل بھرتی ہوئے۔ 21 مئی 2025 کو کانسٹبل کی بھرتی کا آرڈر واپس لے لیا گیا۔ سی سی پی او، آئی جی پولیس کو داد رسی کیلئے اپیلیں کیں مگر شنوائی نہ ہوئی۔ درخواست گزاروں کے مطابق پولیس افسران سے داد رسی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف اسسٹنٹ کمشنر پتوکی دماغ کی شریان پھٹنے سے جاں بحق

عدالتی حکم کی عدم تعمیل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو زیرالتوا درخواست پر فیصلے کا حکم دیا۔ 21 اکتوبر 2025 کو عدالت نے آئی جی کو زیرالتوا درخواست پر تین ہفتوں میں فیصلے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا۔ عدالتی حکم پر عمل نہ ہونا صریحاً عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔

توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...