8 فروری کو جو کچھ ہوا، ہم بھولنے نہیں دیں گے: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو جو کچھ ہوا، وہ ہم کسی کو بھولنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

پریس کانفرنس کا مقصد

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن میں جو کچھ ہوا، وہ ووٹ کی نفی تھی ہم بھولنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، اگر کوئی آپریشن کیا تو سب کو بتا کر کریں گے، وہاں صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے، طلال چودھری

ہڑتال کا اعلان

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہڑتال بڑا سیاسی لائحہ عمل ہوتا ہے، ہڑتال میں ضروری نہیں گولیاں کھاکر باہر نکلیں۔ یہ بیزاری ہی ہوتی ہے، آپ سمجھتے ہیں کہ پتنگ اڑا کر لوگ بھول جائیں گے، ایسا نہیں ہوگا، وہ دن بھی آئے گا جب لاکھوں کروڑوں لوگ نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 35 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون کو ملک بدری کا حکم

بانی پی ٹی آئی کی صحت

انہوں نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش برقرار ہے، تاہم سپریم کورٹ نے بانی سے سلمان صفدر کو ملاقات کی اجازت دی ہے، یہ اچھی پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، چار نوجوان بازیاب

ہڑتال کا شکریہ

انہوں نے کہا 8 فروری کو جس جس نے ہڑتال کا ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نوجوانوں کی امید ایک نئی ابتدا کرے گی۔ ہماری جدوجہد جاری ہے، ان سڑکوں پر چلنا ہمارا حق ہے، پتنگ بازی ٹافیاں ہیں۔ یہ ایک دن کا کھیل ہے۔

ملاقات کا شیڈول

آج سلمان صفدر دوپہر 2 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ آج بانی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...