سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف ایک اور درخواست دائر ہو گئی ہے، شہری اکمل خان باری نے درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات میں بی جے پی کو عبرتناک شکست

درخواست کا مواد

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمان نے 20 اپریل 2023 کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پاس کیا، 2023 کے ایکٹ کے تحت چیف جسٹس کے آمرانہ اختیارات کو تحلیل کردیا گیا تھا۔ 2023 کے ایکٹ کے تحت آئینی درخواستوں پر فیصلے کیخلاف اپیل کا حق دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی

آرڈیننس کی تفصیلات

19 ستمبر 2024 کو صدر مملکت کی جانب سے آرڈیننس جاری کیا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے 2023 کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں کچھ ترامیم کی گئیں۔ آرڈیننس کے ذریعے ترمیم سے چیف جسٹس کے آمرانہ اختیارات بحال کیے گئے ہیں۔

آئینی چیلنج

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 آئین کے آرٹیکل 2، 4، 9 اور 10 کے خلاف ہے۔ ترمیمی آرڈیننس پارلیمنٹ کے 2023 کے ایکٹ کے مقاصد کو ختم کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کا نوٹیفکیشن غیر آئینی، غیر قانونی قرار دیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...