ہمارے بعد ہمارے بچوں کا کیا ہوگا
مشعل راہ فاؤنڈیشن کا تعارف
جدہ( محمد اکرم اسد) "ہمارے بعد ہمارے بچوں کا کیا ہوگا" یہ نعرہ ہے ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن کا جن کے مختلف پروگرامز پاکستان میں چل رہے ہیں۔ مشعل اقراء، مشعل نور، مسکن، مشعل روزگار، مشعل ہنر، مشعل شفاء یہ اپنی نوعیت کے واحد شاندار پروگرام ہیں جہاں خصوصی بچے جو چلنے، دیکھنے، یا دماغی طور پر معزور ہیں، آنکھیں معاشرے میں اپنی کمیوں کا احساس نہ ہوں، ادارہ ایسے بچوں کیلئے تفریحی پروگرام منعقد کرتا ہے جس میں یہ خصوصی بچے بھرپور حصہ لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کل کس سٹیڈیم میں کتنے بجے ہو گی؟ جانئے
فاؤنڈیشن کی بنیاد
یہ ادارہ دو خواتین نے قائم کیا جن کے بچے معزور تھے۔ انہوں نے دیگر معزور بچوں کیلئے یہ تنظیم پاکستان میں تعمیر کی۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس ایئر شو کے دوران اسرائیلی اسلحہ کمپنیوں کے سٹالز بند کردیے گئے
تعارفی تقریب کی تفصیلات
گزشتہ مشعل راہ کے منتظمین نے جدہ میں ایک تعارفی تقریب کا اہتمام کیا جسکے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان جدہ سید مصطفی ربانی تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں مشعل راہ ادارے کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ آئندہ آپ یہ آگاہی پروگرام قونصلیٹ میں کرسکتی ہیں۔
تقریب کی اہمیت
اس موقع پر قونصل جنرل کو مشعل راہ کی جانب سے تعارفی شیلڈ بھی دی گئی۔ مقررین میں قونصل جنرل کے علاوہ مشعل راہ کی سعودی عرب میں نمائندہ ڈاکٹر رخشندہ پوری، فاؤنڈر آمنہ آفتاب، فاؤنڈیشن کی صدر اریج فاروق، شازیہ خلیل اور انونسمینٹ فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود نے بھی خطاب کیا۔








