کردار، جرأت اور قابلیت پاک فوج کی لازوال اقدار ہیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پیغام
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کردار، جرأت اور قابلیت کو لازوال عسکری اوصاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف پاکستانی جوان ثابت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے قبل نالے میں کودنے والی ڈاکٹر مشعال کا کوئی سراغ نہ مل سکا، شوہر گرفتار
9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے
9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پزیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: موٹروے ایم 5 پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر گولیاں برسادیں، 4 افراد زخمی
مشق کے فوائد
آئی ایس پی آر کے مطابق، ٹیم سپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل گشت پر مبنی عسکری مشق ہے، جس کا مقصد پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں میں مؤثر اضافہ کرنا ہے۔ مشق میں شریک ٹیموں کے درمیان جدید خیالات اور حربی تجربات کا تبادلہ کیا گیا جبکہ بہترین عسکری طریقہ کار سے باہمی سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
مشق کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ یہ مشق 5 فروری 2026ء سے باقاعدہ طور پر منعقد کی گئی اور اسے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں انجام دیا گیا، جہاں علاقے نے حقیقت پسندانہ اور چیلنجنگ عملی ماحول فراہم کیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے تمام ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت، عملی صلاحیت، جنگی مہارت اور بلند حوصلے کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز نے کثیر القومی عسکری مشقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں مشترکہ تیاری کو مضبوط بناتی ہیں اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران دونوں نے مجھ سے رابطہ کر کے امن قائم کرنے کا کہا : ڈونلڈ ٹرمپ
تقریب کا اختتام

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا، شیر افضل مروت
بین الاقوامی شرکت
تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشی بھی شریک تھے، مہمانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بہترین انتظامات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال مقابلے میں 19 ممالک نے شرکت کی، جن میں بحرین، بنگلادیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔
انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے مشق میں بطور مبصر شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر 2 بھائیوں کے قتل کا ایک اور ملزم گرفتار
پاکستان کی عسکری شرکت
پاکستان آرمی اور نیوی کی 16 ملکی ٹیموں نے بھی مقابلے میں حصہ لیا، جبکہ پاکستان ایئر فورس کے مبصرین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
فیلڈ مارشل کا دورہ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی بھی گئے، جہاں انہوں نے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا عملی مشاہدہ کیا، نئے قائم شدہ ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا بھی دورہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں اور تکنیکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور روایتی تربیتی طریقوں کے ساتھ سمیولیٹر پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔








