غزہ ، لبنان میں مظلوم مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاونٹ کھولنے کا فیصلہ

ریلیف فنڈ کا قیام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خزانہ نے غزہ اور لبنان میں مظلوم مسلمانوں کے لیے ایک ریلیف فنڈ اکاونٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے پہلے فونز پر باتیں ہوئیں اور 2 بار باہر ملے، ثمینہ احمد کامنظر صہبائی سے شادی کی پیشکش سے متعلق دلچسپ انکشاف
اکاؤنٹ کی تفصیلات
وزارت خزانہ نے غزہ لبنان ریلیف فنڈ کے لیے اکاونٹ کھولنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت رقوم مرکزی بینک اور نیشنل بینک سمیت تمام شیڈول بینکس میں جمع کرائی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا اے ٹی سی کا فیصلہ معطل کر دیا
انتظامات اور نگرانی
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ غزہ لبنان ریلیف فنڈ کا انتظام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے پاس ہوگا، جبکہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے متعلق اکاونٹ کی نگرانی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کرے گا۔
وفاقی کابینہ کا فیصلہ
وزارت خزانہ کے مطابق، وفاقی کابینہ نے غزہ لبنان کے لیے ریلیف فنڈ کھولنے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال غزہ لبنان کے لیے ریلیف کی نگرانی کریں گے، اور اکاونٹ کو "وزیر اعظم غزہ لبنان ریلیف فنڈ" کا نام دیا گیا ہے۔