ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے پر وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالتی حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے کے کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کے اہلکاروں کا غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف، مقدمہ درج
سماعت کی تفصیلات
اسلام آباد کے سینیئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، تاہم ملزم کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری افراد کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ”ای بز (Ebiz)“ پورٹل کا آغاز کر دیا
آئندہ سماعت کی تاریخ
عدالت کی جانب سے کیس کی آئندہ سماعت 21 فروری کو مقرر کر دی گئی ہے۔
مقدمے کی نوعیت
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور گمراہ کن الزامات عائد کرنے کا الزام ہے۔








