آئندہ برس کی حج پالیسی منظور: آئندہ سال سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟
وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2025 کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کو فارغ کرنے کا فیصلہ
سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری
ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تباہی کے ذمہ دار بنی پی ٹی آئی اور وہ لوگ ہیں جو 2018 میں انہیں اقتدار میں لائے، رانا ثناء اللہ
حج پیکیج کی متوقع قیمت
پالیسی کے مطا بق اگلے سال سرکاری حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے جبکہ پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
حج کوٹے کی تقسیم
حج پالیسی کے مطابق حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605 حجاج کا کوٹہ ملے گا۔ نئی حج پالیسی میں ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ کیلئے اور 300 کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مختص ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میوزک گروپ نے عجمان میں متحدہ عرب امارات کا 54 واں قومی دن عید الاتحاد منایا
طویل اور مختصر حج کی مدت
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ برس کا طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن پر محیط ہوگا جس دوران 12 سال سے کم بچے حج کا سفر نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی کے خوش الحان مؤذن شیخ فیصل انتقال فرما گئے، آخری دلگداز اذان وائرل
لازمی ویکسین کی شرط
عازمین حج کیلئے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
روڈ ٹو مکہ سہولت
ذرائع کے مطابق روڈ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر دی جائے گی جبکہ بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی۔








