مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لے لئے
سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حلالہ سینٹرز کے کاروبار: نادیہ خان دوبارہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع
درخواستوں کی بنیاد
فیصلہ کے مطابق وفاق اور پنجاب کی جانب سے 24 جولائی فیصلے میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے درخواست دائرکی گئی ہے، درخواستوں کی بنیاد پر 19 علما ئے کرام کو نوٹس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی غلامی کیخلاف جنگ لڑنیوالے امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی لے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
اعتراضات کا جائزہ
فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ علما ئے کرام نے پیرا 7,42 اور 49 (ج) پر اعتراضات کئے، موقف سننے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے میں معترضہ پیراگرفس کوحذف کیا جاتا ہے۔
فیصلے کی تصحیح
سپریم کورٹ نے کہا کہ تصحیح شدہ فیصلے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لئے جاتے ہیں، ٹرائل کورٹ گزشتہ فیصلوں سے متاثر ہوئے بغیر ضمانت کیس کا ٹرائل چلائے۔