درختوں کی کٹائی، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)درختوں کی کٹائی سے متعلق وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
پیپر ملبری کی درختوں کی کٹائی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے پیپر ملبری کو غیرمقامی درخت قرار دیتے ہوئے کٹائی کو درست قرار دے دیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ درختوں کی کٹائی صرف پیپر ملبری تک محدود تھی، کچنار، سنبل، چیڑ اور سکھ چین سمیت دیگر انواع کے درختوں کو مارکنگ کر کے محفوظ رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سست ترین نصف سنچری کرنے کا محمد رضوان کا ریکارڈ برابر ہو گیا
سی ڈی اے کی شجرکاری کی کوششیں
سی ڈی اے نے درختوں کی کٹائی کے بعد متبادل جگہوں پر شجرکاری بھی کی، درختوں کی کٹائی کے لیے پیشگی منظوری ضروری ہے، درختوں کی کٹائی کے لیے موجودہ آپریشن بغیر کسی مشاورت کے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی انسپکشن
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شکرپڑیاں کی فیلڈ انسپکشن کی، سی ڈی اے درختوں کی کٹائی کے لیے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے منظوری لینے کی پابند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور انکے نائب شہید
مشاورت کی اہمیت
درختوں کی کٹائی کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ سے مشاورت ضروری ہے، درختوں کی کٹائی کا علم ہوا تو سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر خدشات اور تشویش سے آگاہ کیا۔
ایجنسی کی ہدایت
انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے سی ڈی اے ممبر انوائرمنٹ کو خط میں جوائنٹ پلاننگ اور مشاورت پر زور دیا۔








