نیویارک، پاکستانی امریکن طالبہ پرتیزاب حملے میں ملوث ملزم پانچ سال بعد گرفتار
نیویارک میں پاکستانی طالبہ پر تیزاب حملے کا ملزم گرفتار
نیویارک (آئی این پی) نیویارک کے قریب لانگ آئی لینڈ کے علاقے میں ایک پاکستانی امریکی طالبہ پر مشہور تیزاب حملے میں ملوث ملزم کو پانچ سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب
پولیس کی طویل کوششیں
نیویارک پولیس گزشتہ پانچ سال سے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔ تحقیقات کے بعد پاکستانی نژاد امریکی میڈیکل طالبہ نافیہ اکرام پر ہونے والے خوفناک تیزاب گردی کے حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن ابھی تک اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ
جدید تیکنیکوں کی مدد سے گرفتاری
مقامی حکام اور پولیس کا کہنا ہے کہ جدید فرانزک شواہد اور ڈیجیٹل ٹریکنگ کی مدد سے پولیس آخرکار ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ یہ حملہ 17 مارچ 2021 کو اس وقت ہوا تھا جب نافیہ اکرام اپنے گھر کے باہر موجود تھیں۔ ایک نامعلوم شخص نے ان کے چہرے پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔
حملے کے اثرات
اس حملے کے نتیجے میں نافیہ شدید زخمی ہوئی تھیں، ان کی بینائی متاثر ہوئی اور چہرے پر گہرے زخم آئے۔ واقعے کے بعد مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور معاملے اعلیٰ ترین سطح پر اٹھایا گیا۔








