بنوں: دہشتگردوں کے حملے، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد جہنم واصل
فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک
بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھرکر دنیا کے سامنے آگیا: امریکہ میں پاکستانی سفیر
حملوں کی تفصیلات
''جیو نیوز'' کے مطابق ڈی آئی جی سجاد خان نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پر حملے کیے۔ بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
پولیس اہلکاروں کی حالت
ڈی آئی جی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








