محسن نقوی کو خیبر پختونخوا کی ضرورت پڑی تو یہاں منہ اٹھا کر آ گئے، عمرایوب
عمر ایوب کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ محسن نقوی پھنس گئے تو علی امین گنڈاپور کے پیروں میں بیٹھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست لاہورہائیکورٹ میں سماعت کےلئے مقرر
محسن نقوی کی گرفتاری کی کوشش
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو خیبر پختون خوا کی ضرورت پڑی تو یہاں منہ اٹھا کر آ گئے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کی کوشش کی گئی، علی امین گنڈاپور ان کو معاف کر دیں گے مگر ہم محسن نقوی کو معاف نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، خاتون سمیت 3 افراد قتل
معافی کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی ان خاندانوں سے معافی مانگیں، ان کے احکامات پر ہمارے لیڈرز جیل میں ہیں، محسن نقوی نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو براہِ راست آرڈر دیے۔
اختیارات کی تبدیلی
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ اس لیے گزشتہ روز آئی جی سے اختیارات لے لیے گئے ہیں۔








