پاکستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، سیکیورٹی عہدیدار کی صحافیوں سے گفتگو
سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران ایک اہم سیکیورٹی عہدیدار نے ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ کے ساتھ دوسرے شہر جانے والی لڑکی کیساتھ والد کا ایسا سلوک کہ جان کر ہی روح کانپ جائے
قوم کی مشترکہ جنگ
عہدیدار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز، فوج، پولیس یا ایف سی کی نہیں بلکہ یہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے، جس میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد سے مشروط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم لمبی جدوجہد کے لیے تیار ہیں، یہ غلط فہمی ہے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی: اسد قیصر
بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی
سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر ہونے والی سپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ حالیہ ترلائی امام بارگاہ حملے کے حملہ آور کو افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت دی گئی۔ ان کے مطابق بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ، ایئرپورٹس پر آف لوڈنگ نہیں ہوگی: مینجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضال بھٹی
ملک میں اتحاد کی ضرورت
انہوں نے زور دیا کہ سیاسی یا مذہبی سوچ سے قطع نظر دہشت گردی کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔ قومیت، لسانیت یا صوبائیت کی بنیاد پر تقسیم ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ ان کے مطابق فتنہ الہندوستان درحقیقت بلوچ عوام اور بلوچستان کی ترقی کا دشمن ہے، جبکہ بلوچستان کے عوام احساسِ محرومی کے نعرے کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں: مائیک ہیسن
سمگلنگ کا خاتمہ
اسمگلنگ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین سال قبل روزانہ 15 سے 20 ملین لیٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ ہوتی تھی، جو اب تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ سمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہوتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو وار روم فعال ہوگیا،مانیٹرنگ شروع، عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے موجود رہے گا۔
گڈ گورننس کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس ہی دہشت گردی کے خاتمے کا واحد مؤثر ذریعہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے بھی نیشنل ایکشن پلان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، اور اس سلسلے میں حالیہ مشاورتی اجلاس مثبت پیش رفت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان
قوم کا عزم
انہوں نے کہا کہ جس طرح قوم نے ماضی میں متحد ہو کر بھارت کا مقابلہ کیا، اسی طرح دہشت گردوں کو بھی شکست دی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کے دوروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ نوجوان نسل پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور کوئی بھی بیانیہ فوج اور عوام کے تعلق کو کمزور نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیدیا
اپوزیشن لیڈر کے بیان پر ردعمل
اپوزیشن لیڈر کے حالیہ بیان کو سیکیورٹی عہدیدار نے افسوسناک اور بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت ان کا استحقاق ہے اور فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
قانونی معاملات کے فیصلے
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی اور عدالتی معاملات کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق عدالتیں کریں گی، اور تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔








