ترکیہ: پارلیمنٹ اکھاڑے میں تبدیل، وزیرِ انصاف کی تقرری پر اراکین گتھم گھتا ہو گئے
ترکیہ میں ہنگامہ آرائی
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکیہ میں آکن گرلگ کی بطور وزیر انصاف تقرری کے بعد پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، اراکین نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: فضا میں عزت گنوانے کے بعد بھارت نے پانی کا رخ کر لیا، بحری جہاز روانہ کر دیے
اپوزیشن کا احتجاج
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے آکن گرلگ کی تقرری پر سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے ایوان میں احتجاج کیا اور بعض ارکان دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہراہ ریشم کے گمشدہ شہروں کی دریافت، محققین کا شاندار خزانہ کہنا
آکن گرلگ کی تقرری پر سوالات
اپوزیشن اراکین نے آکن گرلگ کو حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کی تقرری متنازع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کے فورمز پر بھارت کے ’’آبی روئیے‘‘ کو چیلنج کرنا ہوگا، ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے: شیری رحمان
سیاسی تناؤ کی وجوہات
یاد رہے کہ آکن گرلگ اس سے قبل بطور چیف پراسیکیوٹر اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کی قیادت کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی نامزدگی پر سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کا دفاع
حکومتی ارکان نے صدر اردوان کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آکن گرلگ قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں، تاہم اپوزیشن نے اس تقرری کو جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا۔








