پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقدمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں اعظم سواتی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کی کمی
عدالت کی کارروائی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی جہاں اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری اور پراسیکیوٹر راجا نوید پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز ، 8 خوارجی دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید
پروسیکیوشن کا موقف
پراسیکیوٹر راجا نوید نے اعظم سواتی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور 17 اکتوبر کو انسدادِدہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
مقدمے کی تفصیلات
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔