پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتا دیا
چاند کی رویت کے امکانات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں،حفاظت ہمارا فرض ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
نئے چاند کی پیدائش
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی، جس کے بعد 18 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اس روز موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے جو چاند دیکھنے کے امکانات کو بہتر بنا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ امیدواران کا معاملہ، پی ٹی آئی کے خرم ذیشان سمیت ناراض رہنماؤں کا دستبرداری سے انکار، کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔
چاند دیکھنے کے اوقات
محکمہ موسمیات نے مختلف صوبوں کے لیے چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ ہوگا، پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک ہوگا جبکہ بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ اور سیز فائر، 16 دن بعد مشہد سے پہلی پرواز کی کراچی آمد
فلکیاتی حساب اور حتمی اعلان
ماہرین کے مطابق فلکیاتی حساب کے مطابق 18 فروری کی شام تک چاند کی عمر مناسب حد تک ہو جائے گی جس سے رویت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تاہم رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی شہادتوں اور سرکاری اعلان کے بعد ہی کیا جائے گا۔
پہلا روزہ
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگر 18 فروری کو چاند نظر آ گیا تو پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کا قوی امکان ہے۔








