سندھ میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ہائی رسک عمارتوں کو سیل کرنے کا فیصلہ
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ویب ڈیسک) چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت صوبہ بھر میں فائر سیفٹی سے متعلق اہم اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری بحالی، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں سپہ سالار کی اینٹری، آرمی چیف کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بڑھ گیا، پاک افواج زندہ باد کے نعرے
عمارتوں کا معائنہ
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ صوبے بھر میں 3,633 عمارتوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 3,319 کو فائر سیفٹی خامیوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق 889 عمارتیں ہائی رسک قرار دی گئی ہیں۔
اصلاحی اقدامات
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ میڈیم اور لو رسک عمارتوں کو اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ہائی رسک اور غیر تعمیل عمارتوں کے خلاف سیلنگ سمیت سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔








