ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کے لیے اربوں ڈالر کے منصوبے اور سٹیبلائزیشن فورس کا اعلان کریں گے

ٹرمپ کا اجلاس: غزہ کے لیے تعمیرِ نو منصوبوں کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے واشنگٹن میں اپنے بورڈ آف پیس کے پہلے باضابطہ اجلاس میں غزہ کے لیے اربوں ڈالر کے تعمیرِ نو منصوبے اور اقوام متحدہ کی منظوری سے قائم کیے جانے والے اسٹیبلائزیشن فورس کے قیام کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حفصہ بٹ اپنے ہونے والے شوہر میں کیا خصوصیات دیکھنا چاہتی ہیں؟

اجلاس کی تفصیلات

دو سینئر امریکی حکام کے مطابق 19 فروری کو ہونے والے اس اجلاس کی صدارت خود ٹرمپ کریں گے اور اس میں کم از کم 20 ممالک کے وفود، جن میں کئی سربراہانِ مملکت بھی شامل ہوں گے، شرکت کریں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی لیکن کیا امریکی ڈالر کی جگہ کوئی اور کرنسی اختیار کی جا سکتی ہے؟

بورڈ آف پیس کا قیام

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹرمپ نے 23 جنوری کو ڈیووس میں دستاویزات پر دستخط کر کے بورڈ آف پیس قائم کیا تھا، جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کے ذریعے کی گئی۔ ترکی، مصر، سعودی عرب، قطر اور انڈونیشیا سمیت کئی علاقائی اور ابھرتی ہوئی طاقتیں اس بورڈ میں شامل ہو چکی ہیں، جبکہ بعض مغربی اتحادیوں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی واشنگٹن کے دورے کے دوران بورڈ میں شمولیت کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛ بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت کا ریکارڈ پیش، نیب پراسیکیوٹر نے وقت مانگ لیا

اجلاس میں غزہ کی صورتحال

امریکی حکام کے مطابق اجلاس میں توجہ صرف غزہ کی صورتحال پر مرکوز رہے گی۔ صدر ٹرمپ ایک ملٹی بلین ڈالر فنڈ کے قیام کا اعلان کریں گے جس میں شریک ممالک مالی تعاون فراہم کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے رضاکارانہ طور پر مالی پیشکشیں کی گئی ہیں اور اجلاس میں جمع ہونے والی رقم کی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو شیڈول احتجاج کا پلان سامنے آگیا

غزہ منصوبے کا اگلا مرحلہ

ٹرمپ کے ستمبر میں پیش کیے گئے غزہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں بین الاقوامی اسٹیبلائزیشن فورس کی تعیناتی اہم جزو ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت 10 اکتوبر سے جنگ بندی نافذ ہوئی، جس کے دوران حماس نے کچھ مغویوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل نے بھی زیر حراست فلسطینیوں کو آزادی دی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لیے پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز میں کتنے مسافروں نے سفر کیا؟ پتہ چل گیا

فورس کی تعیناتی اور چالنجز

حکام کے مطابق چند ممالک اس فورس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے پر آمادہ ہیں اور آنے والے مہینوں میں اس کی تعیناتی متوقع ہے۔ موجودہ مرحلے میں سب سے بڑا چیلنج حماس کے جنگجوؤں کو غیر مسلح کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت جو ارکان پرامن بقائے باہمی پر آمادگی ظاہر کریں اور ہتھیار ڈال دیں انہیں عام معافی دی جائے گی، جبکہ غزہ چھوڑنے کے خواہش مند افراد کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔

غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی

اجلاس میں غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی، جو حماس سے روزمرہ سول انتظام سنبھالنے کے لیے قائم کی گئی ہے اور جنوری میں اپنا پہلا اجلاس کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ انسانی امداد اور غزہ پولیس سے متعلق پیش رفت پر بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...