بیرون ملک تعینات افسران کے والدین کے علاج کے قواعد میں ترمیم
حکومت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بیرون ملک تعینات افسران کے والدین کے علاج کے قواعد میں ترمیم کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا
علاج کی سہولیات
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری خرچ پر والدین کو عام علاج کی سہولت بدستور حاصل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر 4گھنٹے طویل اجلاس، متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو رپورٹ پیش
خصوصی علاج کے اخراجات
ایک ہزار ڈالر سے زائد خصوصی علاج کا خرچ پہلے افسر خود ادا کرے گا۔ خصوصی اور سرجری جیسے علاج پر پہلے ادائیگی بعد میں ری ایمبرسمنٹ ہوگی۔
حکومتی حد اور ری فنڈ کی شرائط
فی اسٹیشن والدین کے علاج پر حکومت کی حد 15 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے، زائد خرچ متعلقہ افسر برداشت کرے گا۔ ہنگامی صورت کے علاوہ پیشگی اجازت کے بغیر رقم واپس نہیں ملے گی۔








