پرتگال: بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا بِل منظور
پرتگال کی پارلیمنٹ کا اہم بل
لسبون (ویب ڈیسک) پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک اہم بل پہلی بار منظور کیا ہے جس میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی اور قواعد طے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات کو روکنے کے لیے شہبازشریف نے کیا کردار ادا کیا؟ منیب فاروق کا بڑا دعویٰ
بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق بِل کے متن میں کہا گیا ہے کہ 13 سے 16 سال کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی صرف والدین کی واضح اجازت سے ممکن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کو دھچکا، کپتان مچل مارش انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر
پابندیاں اور سختی
13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا، ویڈیو و تصویر شیئرنگ اور آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی پہلے ہی ممنوع تھی اور اب اس پر عمل مزید سخت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عوامی سطح پر سائنس کی ترویج کے لیے قومی نیٹ ورک قائم
والدین کی اجازت کا طریقہ
والدین اجازت دینے کے لیے پرتگال کا ڈیجیٹل موبائل کیی (DMK) نامی سرکاری نظام استعمال کریں گے جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو عمر کی تصدیق کے موثر نظام بنانے ہوں گے، ورنہ جرمانے بھی عائد ہو سکتے ہیں۔
ووٹنگ کی تفصیلات
بل کو 148 کے مقابلے میں 69 ووٹس کے ساتھ منظور کیا گیا، جبکہ 13 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اس بل میں اب بھی ترامیم ہو سکتی ہیں جب تک اسے حتمی شکل نہیں دی جاتی۔








