20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا
آٹا مہنگا ہونے کی اطلاعات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا مہنگا ہونے لگا، 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی
قیمتوں میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 28 سو سے بڑھ کر 2900 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 سے بڑھ کر 3000 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
رمضان کے اثرات
رمضان کی آمد کے باعث آٹے کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔








