ملتان ٹیسٹ، چوتھے دن کا کھیل ختم، پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے
میچ کی صورتحال
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے ہیں جبکہ انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا
پاکستان کی بیٹنگ کا حال
دوسری اننگ کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے میدان میں اتر کر کیا لیکن پہلی اننگ میں سینچری بنانے والے عبداللہ صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے ساتھ میدان میں اترنے والے صائم ایوب صرف 25 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔ کپتان شان مسعود 11 اور سابق کپتان بابراعظم 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 59 رنز پر گر گئی، پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد رضوان تھے جو 19 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا.
انگلینڈ کا تاریخی اننگز
یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں تاریخی اننگ کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بنا کر اننگ ڈکلئیر کر دی جس میں ہیری بروک نے ٹرپل جبکہ جوئے روٹ نے ڈبل سینچری سکور کی، دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی 10 ویں بڑی پارٹنرشپ بھی قائم کی۔
یہ بھی پڑھیں: درپن: پاکستان فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار کو بچھڑے 44 برس بیت گئے
تاریخی شراکت داری
پاکستان کے 556 رنز کے خلاف انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک اور جوئے روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی دسویں سب سے بڑی 432 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جبکہ ہیری بروک نے ٹرپل سینچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ جوئے روٹ 262 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹیز کی تفتیش مکمل، علیمہ اور عظمیٰ خان سمیت کون کون قصوروار قرار؟ جانیے
انگلینڈ کی ابتدائی بیٹنگ
انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور اولی پاپ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کپتان زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، وہ جلد پولین لوٹ گئے۔ تاہم زیک کرولی نے بہترین انداز میں جوئے روٹ کا ساتھ دیتے ہوئے 78 رنز کی اننگ کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: باغوں کا شہر لاہور پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
جوئے روٹ اور ہیری بروک کی کارکردگی
جوئے روٹ نے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور فی الحال 262 رنز بنانے کے بعد سلمان آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بین ڈکٹ نے بھی ان کا ساتھ دیا لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور 84 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ ہیری بروک نے پاکستانی باولرز کی خوب دھنائی کرتے ہوئے 317 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: میں میسنا بنا رہا، احساس تک نہ ہونے دیا کہ انکی اداؤں کو خوب سمجھتا ہوں، مدتوں پرانا خواب پورا ہونے والا تھا، معاملات طے کرنے کے بعد ٹیکسی بک کروائی
پاکستان کی پہلی اننگز
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری قومی ٹیم 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں کپتان شان مسعود 151 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ سلمان آغانے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 104 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق نے بھی سینچری بنائی جبکہ سعود شکیل نے 82 رنز کی اننگ کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 30 اور سعود شکیل 33 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے، شاہین شاہ آفریدی نے بھی وکٹ پر قدم جمانے کی بھرپور کوشش کی لیکن 26 رنز ہی بنا پائے۔