ہم تو برداشت کر لیں گے یہ نہیں کر پائیں گے تمہارے آنسو ابھی سے نظر آ رہے ہیں، مرحوم مشاہد اللہ خان کے تاریخی الفاظ آج بھی زندہ ہیں، محسن شاہنواز رانجھا

محسن شاہنواز رانجھا کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے "ہم تو برداشت کر لیں گے یہ نہیں کر پائیں گے تمھارے آنسو ابھی سے نظر آ رہے ہیں"، مرحوم مشاہد اللہ خان کے تاریخی الفاظ آج بھی زندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری

نواز شریف اور دیگر رہنماؤں کی کہانی

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف کو پاناما کیس میں نا حق نا اہل کیا گیا اور فیصلہ ہوا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر۔ محترمہ مریم نواز کو والد کے سامنے کوٹ لکھپت سے گرفتار کیا گیا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز، احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، اور عمران خان کے دور حکومت کے ظلم و ستم کی لمبی تاریخ موجود ہے۔ ہم علاج کے مخالف نہیں، علاج ہونا چاہیے وہ ان کا بنیادی حق ہے۔ مگر نواز شریف کی بیماری کا مذاق کس نے اڑایا اور کس نے کہا تھا "اے سی اتروا دوں گا"؟ محترمہ کلثوم نواز کی علالت کے وقت کون ویڈیو کا کہتا رہا؟ ان کی شدید علالت کے باوجود نواز شریف سے بات کیوں نا کروائی گئی؟ پھر نواز شریف کی بیماری کے وقت کس کس نے کیا ٹویٹ کیے اور کیا بولا، تاریخ کے اوراق میں سب درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ہے، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، چودھری شجاعت حسین

سیاسی روایات اور اصول

محسن شاہنواز رانجھا نے مزید کہا کہ سیاست میں ذاتیات، نفرت، اور گالیوں کو تحریک انصاف نے عام کیا۔ ظلم کے پہاڑ کے باوجود مسلم لیگ ن کی قیادت ڈٹی رہی اور سیاست میں ہمیشہ شائستگی اور رواداری کو اپنا اصول بنایا۔ آگے بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہم کسی کی بیماری کا نہ مذاق بنائیں اور نہ کسی کی علالت پر سیاست کریں، مگر اپنے ماضی پر بھی نظر ڈال لیں۔

سوشل میڈیا پر بیان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...