پارلیمنٹ کی تذلیل کی جو مثال آج قائم کی گئی ہے، وہ جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ ہے، شہریار آفریدی
شہریار آفریدی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی تذلیل کی جو مثال آج قائم کی گئی ہے، وہ جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو افسوسناک قرار دے دیا
حکومت کی ناکامیاں اور پارلیمنٹ کی حالت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک نااہل اور خوفزدہ حکومت نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے منتخب نمائندوں کو عملاً یرغمال بنا لیا ہے۔ پارliمنٹ کے دروازے بند کر کے یہ ثابت کر دیا کہ انہیں نہ آئین کی پروا ہے اور نہ جمہوری اقدار کی۔ یہ رویہ کسی جمہوری حکومت کا نہیں بلکہ اقتدار سے چمٹے ایک کمزور نظام کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ کرنے والے کے خلاف کارروائی ہو گی، مولانا عبد الغفور حیدری
عوامی مینڈیٹ کی توہین
شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ پارلیمان کوئی ذاتی جاگیر نہیں ہے جہاں اختلافِ رائے کو تالے لگا کر ختم کیا جا سکے۔ ارکانِ اسمبلی کی نقل و حرکت روکنا عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے اور یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکمرانوں کے پاس نہ کارکردگی ہے اور نہ اخلاقی جواز۔ جب حکمران عوامی سوالات کا جواب دینے سے قاصر ہوں تو وہ طاقت اور جبر کا سہارا لیتے ہیں۔ آج یہی منظر پوری قوم نے دیکھا۔
ٹویٹر پر بیان
پارلیمان کی تذلیل کی جو مثال آج قائم کی گئی ہے، وہ جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ ایک نااہل اور خوفزدہ حکومت نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے منتخب نمائندوں کو عملاً یرغمال بنا لیا، پارلیمنٹ کے دروازے بند کر کے یہ ثابت کر دیا کہ انہیں نہ آئین کی پروا ہے اور نہ جمہوری اقدار کی۔…
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) February 13, 2026








