وزارت خزانہ نے نفع و نقصان میں چلنے والے حکومتی ملکیتی اداروں کی فہرست جاری کردی

حکومتی ملکیتی ادارے: نفع و نقصان کی تفصیلات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خزانہ نے نفع و نقصان میں چلنے والے حکومتی ملکیتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈرشپ نے پی ٹی آئی کو ممی ڈیڈی سے دہشت گرد جماعت بنادیا ، عرفان صدیقی

مالی نقصان کی تفصیلات

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی کمپنیوں نے مالی سال 25-2024ء میں سرکاری خزانے کو 833 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ اس سے پچھلے مالی سال میں 851 ارب کا مجموعی نقصان ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رافیل طیارے گروانے اور پائلٹس کو چائے پلوانے کے بعد ہی مودی سرکار کو عقل آئی : حنا پرویز بٹ

اداروں کے نقصانات کا تجزیہ

’’جنگ‘‘ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو 295 ارب اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 112 ارب 70 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

پیسکو کو 92 ارب 70 کروڑ روپے، ریلویز کو 60 ارب، نیشنل پاور پارکس کمپنی کو 46 ارب اور نیلم جہلم پاور کمپنی کو 29 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

پاکستان اسٹیل مل کو 26 ارب، سیپکو 25 ارب 31 کروڑ، پاکستان پوسٹ کو 19 ارب 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

پاسکو کو 19 ارب، حیسکو کو 13 ارب، لیسکو کو 12 ارب 70 کروڑ، جنکو ٹو کو 10 ارب، نیشنل انشورنس کارپوریشن کو 3 ارب اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو 2 ارب روپے کے نقصانات ہوئے ہیں۔

اداروں کے منافع کی تفصیلات

پورٹ قاسم کو 35 ارب، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کو 170 ارب روپے کا منافع ہوا۔

پاکستان پیٹرولیم کو 90 ارب، واپڈا کو 56 ارب 70 کروڑ، گورنمنٹ ہولڈنگ کو 48 ارب، اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 35 ارب 50 کروڑ روپے منافع ہوا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...